مخالفین اپنا تمام زور لگانے کے باوجود نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے، سردار ظہور احمد

منگل 17 اپریل 2018 13:39

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) مانسہرہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سردار ظہور احمد نے کہا ہے کہ مخالفین اپنا تمام زور لگانے کے باوجود نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے، 22 اپریل کا دورہ مانسہرہ ثابت کرے گا کہ ہزارہ آج بھی مسلم لیگ کا گڑھ ہے، عوام محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) سے پیار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو نواز شریف کے دورہ مانسہرہ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سی پیک کا منصوبہ، شاہرات کا جال، ترقیاتی منصوبے اور دیگر اہم کام محمد نواز شریف کا تحفہ ہیں، ہزارہ موٹر وے کے دوسرے فیز کا کام بھی جلد مکمل ہو گا جس سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کے فیصلے کے باوجود محمد نواز شریف کی قدر آج بھی عوام کے دلوں میں ہے، مخالفین اپنی ساری طاقت آزما لیں، آئندہ الیکشن میں کامیابی مسلم لیگ کی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :