سابق امریکی خاتون اول قریب المرگ، ، علاج کا سلسلہ روک دیا

باربرا پھیپھڑوں ، دل کے پرانے امراض میں مبتلا ،تمام توجہ دردکم کرنے کے لیے دیکھ بھال پر مرکوز

منگل 17 اپریل 2018 13:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) امریکا کے سابق صدر جارج بش سینئر نے کہاہے کہ سابق خاتون اوّل باربرا بش کی صحت خراب ہے۔ انہوں نے طبّی علاج کی کوشش روک دی ہے اور اب ان کی توجہ درد کم کرنے کے حوالے سے دیکھ بھال پر مرکوز ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق ہیوسٹن سے جاری اس مختصر بیان میں 92 سالہ باربرا بش کے مرض کی نوعیت نہیں بتائی گئی تاہم اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں وہ کئی بار علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئیں۔

امریکی نیوز چینل کے مطابق باربرا پھیپھڑوں اور دل کے پرانے امراض میں مبتلا ہیں۔باربرا بٴْش 1989ء سے 1993ء تک امریکا کی خاتونِ اوّل رہیں اور وہ ایک محبوب شخصیت تھیں۔اٴْن کے شوہر جارج بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدر تھے اور اب ان کی عمر 93 برس ہے۔ باربرا کے بیٹے جارج ڈبلیو بش (جونیئر) امریکا کے 43 ویں صدر بنے اور اب ان کی عمر 71 برس ہے۔

متعلقہ عنوان :