تیمرگرہ گل آباد آر ایچ سی میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 17 اپریل 2018 14:24

تیمرگرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) تیمرگرہ گل آباد آر ایچ سی میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ منگل کو بھی جاری رہا،اس دوران علاقے کے مریضوں نے بڑی تعداد میں کیمپ سے استفادہ کیا، ان مریضوں میں مرد بوڑھے، بچے اور خواتین شامل تھیں۔

(جاری ہے)

کیمپ میں خواتین ڈاکٹرز، کارڈیالوجسٹ، میڈیکل افسران، آئی سپیشلسٹ، ای این ٹی ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی دیں، پولیس، پاک فوج اور ایف سی کے اہلکار س کیمپ کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ دیر ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل شہزاد امیر،، کرنل کامران سبحانی، اور میجر دلاور نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ انھوں نے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور بچوں، بوڑھوں اور جوانوں میں تحائف تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :