نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی، عارف نظامی نے مدلل سوال اُٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 اپریل 2018 13:34

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی، عارف نظامی نے مدلل سوال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ جہانگیر ترین نے جائز ذرائع سے پیسے بھیجے، اور بیرون ملک اپنا مکان تعمیر کیا ،عدالت نے ان کو بھی تاحیات نا اہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ان کا جُرم یہ تھا کہ انہوں نے جائز ذرائع سے باہر پیسے تو بھیجے لیکن اپنے اثاثے ڈکلئیر نہیں کیے جبکہ نواز شریف کےت کیسز میں تو قطری خط ہے ،ان کے مختلف کیسز ہیں، ان کی جائیداد کا کوئی سرا نہیں مل رہا ، لیکن اس کے باوجود بھی ان کی اور جہانگیر ترین کی سزا ایک ہی ہے، میں عدالت پر بات نہیں کر رہا ، میں کہہ رہا ہوں کہ یہ قانون انصاف کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا ۔ عارف نظامی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: