سندھ گیمز سائیکلنگ چیمپن شپ ریس کے لئے سائیکلسٹوں کی دھواں دھار تیاریاںجاری

سندھ بھر کے 36تیز رفتار سائیکلسٹ ’’فاتح سندھ ‘‘کی لڑائی لڑیں گے، عابد علی ایڈووکیٹ/کلیم اعوان

منگل 17 اپریل 2018 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سندھ گیمز کے سلسلے میں22اپریل کو ہونے والی 60کلومیٹر طویل سائیکل ریس میں سخت سنسنی خیز اور معرکعتہ الآرا مقابلوں کی توقع ہے۔اس ریس کیلئے سندھ کے 36تیز رفتار ترین سائیکلسٹ ’’فاتح سندھ ‘‘ کے لئے میدان میں اتریںگے جو اس وقت سخت تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ بات آج سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئر میں عابد علی ایڈووکیٹ آف سندھ ہائی کورٹ اور ریس کے چیف آرگنائزر اور جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے خصوصی بریفنگ میں بتائی ۔

ریس کے شفاف نتائج کے لئے انٹرنیشنل کوچز اور ججز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن میں محمد سہیل بلوچ ، ظہیر خان ، محمد حسین بلوچ، جمعہ خان بلوچ، خان محمد بلوچ، ملک نعیم احمد اور محمد رحیم بلوچ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جج کے فرائض جمعہ خان بلوچ کو دیئے گئے ہیں۔ سائیکل ریس ٹھیک صبح 7بجے مزار قائد کے وی وی آئی پی گیٹ سے شروع ہوگی اور براستہ شاہراہ قائدین ، نرسری ، شاہراہ فیصل ، کارساز ، ڈرگ روڈ، ایئر پورٹ، ملیر ،لانڈھی ، نیشنل ہائی وئے اور رزاق آباد سے ہوتی ہوئی اسٹیل ٹاؤن شپ جائے گی اور پھر واپس اسی راستے سے مزار قائد کے نمائش چورنگی والے گیٹ کے پاس انڈر پاس کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔

کلیم اعوان نے بتایا کہ سیکورٹی اداروں کے فول پروف انتظامات کیلئے تمام متعلقہ اداروں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔جس کی تفصیلات جمعرات تک فراہم کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :