Live Updates

سہ فریقی سیریزاپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، پی سی بی

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 14:29

سہ فریقی سیریزاپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، پی سی بی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔ترجمان پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے ٹرائی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے تاہم ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے ٹرائی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں افغانستان شریک نہیں ہو گا۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات