پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کا یوم پیدائش منگل کو بھر پور طریقے سے منایاگیا

منگل اپریل 15:28

پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کا یوم پیدائش منگل کو بھر پور طریقے ..
فیصل آباد۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء)پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کا یوم پیدائش منگل کو ان کی یاد میں منایاگیا۔ ملک کے معروف قوال عزیز میاں 17اپریل 1942ء کو دہلی میں پیدا ہوئے ۔وہ اگست 1947ء میں برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے وقت اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت سے ہجرت کر کے لاہور آ گئے اور وہیں مستقل سکونت اختیارکر لی۔

عزیز میاں قوال نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے عربی ، فارسی ادب اور اردو ادب میں ماسٹرز ڈگریاں حاصل کیں ۔ انہوںنے استاد عبدالوحید سے فن قوالی سیکھا اور مختصر عرصہ میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوںنے 1966ء میں شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پیش کی جس پر انہیں گولڈ میڈل اور بھاری انعام و اکرام سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

عزیز میاں قوال کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ انہوںنے اپنی سینکڑوں قوالیاں خود تحریر کیں جبکہ انہوںنے علامہ محمد اقبال ؒ ، صادق اور قتیل شفائی کا کلام بھی گایا۔ عزیز میاںقوال کو 1989ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ عزیز میاں سال 2000ء میں حکومت ایران کی دعوت پر تہران گئے جہاں انہیں ہیپاٹائٹس کا شدید عارضہ لاحق ہوا اور وہ وہیں 6 دسمبر 2000ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔