اورنگی ٹاؤن میں حالات کشیدہ، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی

منگو پیر سے ملنے والی بچی کی لاش کے خلاف احتجاج میں شامل شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 اپریل 2018 14:56

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اپریل 2018ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بچی کی لاش ملنے کے بعد کیے جانے والے احتجاج سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ منگو پیر سے ملنے والی بچی کی لاش کے خلاف احتجاج میں شامل شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگو پیر سے ایک بچی کی لاش ملی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی۔

جس کے بعد اورنگی ٹاؤن میں لوگوں کی جانب سے احتجاج شروع کر دیا گیا۔جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں تصادم سے اورنگی ٹاؤن میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ڈاکٹر کے مطابق احتجاج میں شامل شخص کی موت سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی۔

جب کہ مظاہرین پر شیلنگ کا سلسہ بھی جاری ہے۔پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے 10 اہکاروں سمیت 12 افراد زخمی وہ گئے ہیں۔علاقے کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا ہے۔ ۔یادرہے کہ کراچی کے علاقے منگوپیر میں کچرا کنڈی سے کم سن بچی کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق ملنے والی بچی کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی ہے جو اورنگی ٹائون بلوچ پاڑہ کی رہائشی ہے۔ کمسن بچی سے زیادتی کے خلاف اہل خانہ نے لاش کے ہمراہ جمشد پیٹرول پمپ ایم پی آر اورنگی روڈ پر احتجاج کیا ۔