ایران، سرحدی چوکی پر حملہ، 3 فوجی ہلاک،3حملہ آور بھی مارے گئے
صبح کے وقت مسلح گروپ نے پاکستان کی طرف سے سرحد پر واقع ایک سرحدی ٹاور پر حملہ کر دیا،سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی کے ساتھ شروع ہونے والی جھڑپ میں تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ،، جھڑپ میں ایک سرحدی محافظ بھی ہلاک ہو گیا ، جھڑپ کے علاقے کی طرف روانہ ہونے والی پاسداران انقلاب اسلامی فوج کی گاڑی کے راستے میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ، پاسداران انقلاب کا بیان
منگل 17 اپریل 2018 15:41
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے قدس ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح کے وقت ایک مسلح گروپ نے پاکستان کی طرف سے سرحد پر واقع ایک سرحدی ٹاور پر حملہ کر دیا۔
سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی کے ساتھ شروع ہونے والی جھڑپ میں تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جھڑپ میں ایک سرحدی محافظ بھی ہلاک ہو گیا ہے۔اس دوران مدد کے لئے جھڑپ کے علاقے کی طرف روانہ ہونے والی پاسداران انقلاب اسلامی فوج کی گاڑی کے راستے میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔بیان میں اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ حملہ آوروں کا تعلق کس تنظیم سے تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی عدالت نے 75 ممالک کے شہریوں پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندی کالعدم قرار دے دی
-
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
-
5ماہ پہلے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی شرط ناکام ہوئی، عباس عراقچی
-
مڈ ٹرم الیکشنز میں ری پبلکنز کو شکست ہوئی تو ڈیموکریٹس مواخذہ کریں گے، صدر ٹرمپ کو خدشہ
-
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان
-
بھارت ، خواجہ سرا کے بھیس میں گھر میں داخل ہوکر خاتون کیساتھ زیادتی
-
نیٹوکا آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے تعاون پر غور
-
بم نہیں سفارتکاری، پاکستان مشرق وسطی میں امن قائم کرسکتا ہے، امریکی سینیٹر کوری بوکر
-
امریکی ریاست الاسکا میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک
-
پاکستان بزنس کونسل دبئی کے وفد کی دبئی چیمبرز کے صدر سے ملاقات
-
گوگل نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں کروم برائوزر کو جیمنائی اے آئی فیچرز سے لیس کر دیا
-
نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی واپس لے لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.