پنٹاگون کی جانب سے شامی دہشت گرد تنظیم کو اسلحہ و فوجی سازو سامان فراہم کر نے کے منصوبے کا انکشاف

ملین ڈالر کے بجٹ میں سے 1622 ملین ڈالر کو فوجی سازو سامان ، گاڑیوں اور دیگر سامان کے لیے مختص کیا جانا باعث توجہ ہے،ترک میڈیا

منگل 17 اپریل 2018 15:41

انقرہ / واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پنٹا گون نے 2019 کے بجٹ میں شام میں سر گرم دہشت گرد تنظیم PKK/پی وائے ڈی سمیت 60 65 ہزار افراد پر مشتمل ایک گروہ کو اسلحہ اور فوجی سازو سامان فراہم کیے جانے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے انادولو ایجنسی نے 2019 کے مالی دفاعی بجٹ کے دائرہ کار میں'جنگی فنڈ' کے نام سے منسوب کردہ سمندر پار ممکنہ آپریشنز کے لیے بجٹ کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش مخالف تربیت اور لیس کروفنڈ کے حقائق" کے زیر عنوان اس دستاویز میں امریکی انتظامیہ نے شام میں 30 ہزار فوجیوں کو وسطی دریائے فرات میں جاری تناجبکہ 35 ہزار کو داعش سے نجات دہندہ علاقوں میں داخلی سلامتی کے لیے تربیت دینے اور انہیں فوجی سازو سامان و اسلحہ کی ترسیل کا مطالبہ پیش کیاہے۔

مذکورہ دستاویز میں 300 ملین ڈالر کے بجٹ میں سے 1622 ملین ڈالر کو فوجی سازو سامان ، گاڑیوں اور دیگر سامان کے لیے مختص کیا جانا باعث توجہ ہے تو 8 ملین ڈالر کو روز مرہ کے استعمال کی اشیا کے لیے مختص کیا گیا ہے۔اس بات کا بھی مشاہدہ ہوا ہے کہ عراق اور شام کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اڑھائی سو ملین ڈالر وقف کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :