مسلم لیگ(ن)یونین کونسل کھلانا کے کارکنان میں کوئی اختلاف نہیں ‘سب مسلم لیگ(ن)اورفاروق حیدرکے سپاہی ہیں

مسلم لیگ(ن) یونین کونسل کھلانا کے رہنمائوں کا مشترکہ بیان

منگل 17 اپریل 2018 15:43

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) یونین کونسل کھلانا کے راہنماوں جاویداعوان،لطیف مہناس ،عاطف ارشادمغل،مردان عباسی، نور افسر عباسی‘ فرید مغل‘ راجہ شبیر،،چوہدری نزیر،چوہدری منیر نے کیا ا مسلم لیگ(ن)یونین کونسل کھلانا کے کارکنان وایم ایس ایف این ویوتھ ونگ کے نوجوانوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)یونین کونسل کھلانا کے کارکنان میں کوئی اختلاف نہیں ہم سب مسلم لیگ(ن)اورفاروق حیدرخان کے سپاہی ہیں راجہ فاروق حیدرخان،اور چیئرمین ترقیاتی کمیٹی برائے وزیراعظم راجہ عاشق پر مکمل اعتماد ہے یونین کونسل کھلانا بھر کی عوام کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے مسلم لیگ(ن)کو بھاری مینڈیٹ سے نوازااورتاریخی فتح دلوائی سازشوں افواہوں کے باوجود کشمیری عوام نے مسلم لیگ(ن) کے حق میں فیصلہ دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ راجہ فاروق حیدر ہی کشمیریوں کے حقیقی لیڈر ہیں اور عوام ان کے علاوہ دیگر کویکسرمستردکرچکی ہے انشاء اللہ عوام کی امیدوں پرپورااتریں گئے او ر یونین کونسل کھلانا بھر میں محرومیوں کا خاتمہ ہو گا سڑکوں،پانی،بجلی کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کریں گئے میرٹ کاقیام اولین ترجیح ہے خلاف میرٹ کوئی کام نہیں ہوگا گڈگورنس کا قیام عمل میں آچکا ہے وادی کھلانا کے کرپٹ عناصر جوکہ تیس سال سے سکمیں کھاتے رہے ہیں اب یونین کونسل کھلانا منصوبے زمین پر نظرآرہے ہیں ان سکیم خوروں کی کھڑپینچی ختم ہوچکی ہے یہ بیان بازی پر اترآئے یہ لوگ دشمن فاروق حیدر ہیں انہوں نیاپنی جائیداد بنک بیلنس اور کھوٹھیاں بنا لی انہوں نے پوری یوسی کو یرغمال بنارکھا تھا اب ان کرپٹ عناصر کا فروق حیدر روٹی پانی بند کردیا ہے اور منصوبے زمین پر نظرآرہے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد وزیراعظم کھلانا کا دورہ کریں گے اور بڑے ترقیاتی مضبوبوں کا اعلان کریں گے۔