امریکا کی نئی پابندیوں کے جواب میں تیار کردہ مسودہ بِل جلد منظور کر لیا جائے گا، روسی نائب وزیر خارجہ

منگل اپریل 16:20

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکا کی نئی پابندیوں کے جواب میں تیار کردہ مسودہ بِل جلد منظور کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں کا جواب دینے کے لئے پارلیمانی اراکین نے امریکی مال اور خدمات کی روس درآمد کی ممانعت کے مطالبے پر مبنی ایک مسودہ بِل پیش کیا ہے، جس میں سافٹ ویئر، زرعی مصنوعات، ادویات، تمباکوجیسی مصنوعات کی درآمد کو محدود کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جسے جلد منظور کر لیا جائے گا۔