عائشہ گلالئی نے اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

منگل 17 اپریل 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی،۔ منگل کو رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی۔جی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی نے دو لاکھ روپے اور دوہزار پارٹی ممبران اور عہدیداروں کے ناموں کی فہرست بھی فراہم کر دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے نام پر فنکشنل، ن اور ق کے نام پر سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کی ہوئی ہیں،پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام پر نئی پارٹی رجسٹرڈ کرنے میں کوئی امر مانع نہ ہے ۔