ایف آئی اے کی کا روائی ،سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے 13 انسانی سمگلروں گرفتار

منگل 17 اپریل 2018 16:40

حیدرآباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)یف آئی اے فیصل آباد نے سرگودھا سمیت دیگر علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر سادہ لوح شہریوں لوٹنے والے 13 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد ریجن چوہدری ساجد اکرم کے مطابق ایف آئی اے نے سرگودھا اور فیصل آباد سے 13 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا یہ انسانی سمگلرز سادہ لوح شہریوں کو سعودی عرب ، دبء اور انگلینڈ بھجوانے کا جھانسہ دیک لاکھوں روپے بٹور چکے تھے ان میں محمد سرور، عابد محمود، عثمان غنہ ، عمران ، احمد حسین ، محمد قاسم ، محمد صدیق ، نعیم شجاع ، آصف محمود ، بابر علی، سید بشارت علی شامل ہیں ان کے خلاف شہریوں کی طرف سے تحریری درخواستوں پر کارروائی کرکے ان کو گرفتار کر لیا گیا آیف آئی اے فیصل آباد حکام کے مطابق ان ملزمان سے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی ہیں ایف آئی اے نے ان ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہی