بھارت ، فیکٹری میں آتشزدگی ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

منگل 17 اپریل 2018 16:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) بھارت میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث دو افراد جھلس کر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اوتم نگر میں واقع ایک برتن ساز فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

(جاری ہے)

جس نے مختصر وقت میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر لگنے کے وقت متعدد مزدور فیکٹری میں سوئے ہوئے تھے۔ جن میں سے دو جھلس کر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :