فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ کی پہلی تصویر جاری

منگل اپریل 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ کی پہلی تصویر جاری کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ فلم ساز علی عباس ظفر نے فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ کی پہلی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی،تصویر میں سلمان خان کے منہ کے آگے فلم بھارت کا بورڈ نظر آرہا ہے جبکہ ان کے اردگرد اور لوگ بھی موجود ہیں۔

فلم میں سلمان خان کے ہمراہ پریانکا چوپڑا جلوہ گر ہوں گی، فلم کی کہانی2014ء میں بننے والی سائوتھ کورئین فلم ’’اوڈ ٹو مائے فادر‘‘ سے ماخوذ ہے جبکہ فلم کا سیٹ 1947ء میں پاک-بھارت عیلیحدگی کے پس منظر کو پیش کرتا ہے۔ فلم آئندہ سال عید پر نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments