فلم ’’اومترا‘‘ میں راج کمار رائو میری پہلی ترجیح نہیں تھے،ہنسل مہتا

منگل 17 اپریل 2018 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار ہنسل مہتا نے کہا ہے کہ فلم ’’اومترا‘‘ میں راج کمار رائو ان کی پہلی ترجیح نہیں تھے بلکہ وہ ہالی وڈ اداکار رضاحمد کیساتھ کام کرنے کے خواہش مند تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنسل مہتا نے کہا کہ وہ فلم ’’اومترا‘‘ کے مرکزی کردار کیلئے ہالی وڈ اداکار رز احمد کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن پھر چند وجوہات کے باعث یہ مکمن نہیں ہو سکا اور پھر فلم کے لئے راج کمار رائو کو کاسٹ کیا گیا۔راج کمار رائو کا کہنا تھا کہ ہنسل مہتا کے ذہن میں یہ موضوع 2005ء سے تھا اور پہلے وہ رز کا لیان چاہتے تھے اور پھر انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور میں نے ان کی پیش کش قبول کر لی۔فلم 20اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :