Live Updates

عمران خان نے خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا

عام انتخابات کی تیاری اور کے پی کے کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کرنے کے فیصلے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

منگل 17 اپریل 2018 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا،اجلاس میں عام انتخابات کی تیاری اور کے پی کے کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کرنے کے فیصلے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے گزشتہ روز عمران خان نے عام انتحابات کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے خیبرپختونخوا کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج (بدھ کو ) اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے،اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف خود کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پختونخوا پرویز خٹک سمیت پارلیمانی بورڈ کے اراکین اس میں شرکت کریں گے ۔

اجلاس میں پختونخوا سے موصول ہونے والی درخواستوں کی پڑتال کا طریقہ کار طے کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے عمران خان پنجاب اور اسلام آباد کے پارلیمانی بورڈ کے ابتدائی اجلاس کی صدارت کرچکے ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بورڈز کے الگ الگ اجلاس آئندہ چند روز میں طلب کئے جائیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات