حماس وفد کی لبنان میں متعین الجزائر کے سفیر سے ملاقات، ہوائی جہاز حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

منگل 17 اپریل 2018 17:42

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) حماس کے اعلیٰ سطحی وفد نے لبنان میں متعین الجزائرکے سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حماس رہنماؤں نے حال ہی میں ایک ہوائی جہاز کے حادثے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حماس کی قیادت نے لبنان میں متعین الجزائری سفیر احمد بوزیان سے فوجی طیارے کے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حماس وفد میں لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ، جماعت کے سیاسی تعلقات کے انچارج زیاد حسن اور شعبہ اطلاعات ونشریات کے سربراہ عبدالمجید عوض شامل تھے۔اس موقع پر علی برکہ نے الجزائری سفیر سے کہا کہ فلسطینی قوم اور حماس مشکل کی اس گھڑی میں الجزائری حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے طیارے کے حادثے میں فوت ہونیوالے شہریوں کیلئے دعائے مغفرت، پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔