حیدرآباد میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا

منگل اپریل 18:12

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) حیدرآباد میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا ، متوفی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔

(جاری ہے)

پبن تھانہ کی حدود میں شیخ بھرکیو جانے والی سڑک پر ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں18سالہ نوجوان وقاص کشمیری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا، پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔