جیکب آباد،چور پولیس کو چونا لگا گئے ،ڈی سی چوک سے پولیس اہلکار کی کار چوری

منگل 17 اپریل 2018 19:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) چور پولیس کو چونا لگا گئے ڈی سی چوک سے پولیس اہلکار کی کار چوری تفصیلات کے مطابق ڈی سی چوک پر دن دیہاڑے نامعلوم چور ٹھل کے پولیس اہلکار محمد رمضان نوناری کی اسفید رنگ کی ایکسلائے کار ماڈل 2007چوری کرکے لے گئے پولیس اہلکار کے مطابق کار کھڑی کرکے فوٹو کاپی کرانے گیا تھا واپس آیا تو کار نہیں تھی جبکہ سٹی اور سول لائین تھانہ کی پولیس میں حدود کا تکرار رہا کوئی بھی اپنی حدود نہیں مان رہا تھا اس ظرھ دن دیہاڑے ڈی سی ہائوس کے سامنے کھڑی کار چور باآسانی لیکر فرار ہو گئے مذکورہ چوک پر پولیس کے اہلکار بھی موجودرہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :