ضلع میں 1لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی،21 خریداری مراکز سنٹر قائم کئے جائیں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال

منگل 17 اپریل 2018 19:10

ساہیوال۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قدیر احمد باجوہ نے کہا کہ ضلع ساہیوال میں 1لاکھ97 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی جبکہ 21 خریداری مراکز سنٹر قائم کئے جائیں گے ، یہ بات انہوں نے گندم خریداری پالیسی 2018 کے حوالے سے ہونے والے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، جس میںاسسٹنٹ کمشنر ساہیوال و چیچہ وطنی ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، زرعت سمیت محکمہ خوراک اور متعلقہ محکموں ضلعی افسرا ن نے شرکت کی ، قدیر احمد باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے امسال 40لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدانے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ فی من گندم کی قیمت 1300روپے رکھی گئی ہے ، انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں سے 16 اپریل سے 20 اپریل تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور سکروٹنی کے بعد 24 اپریل سے باردانے کا اجراء شروع کر دیا جائیگا اور یہ مرحلہ آئندہ 30 روز تک جاری رہے گا ، صوبہ بھر میں 382گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں اور گندم کے کاشتکاروں کو جیوٹ باردانہ فی بیگ 152.50روپے اور پولیتھین بیگ کیلئی36.65روپے سکیورٹی دینا ہو گی ، 4 ایکٹر تک کے کاشتکار گریڈ 17کے آفیسر کی شخصی ضمانت پر بغیر سکیورٹی کے بیگ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ خریدار اپنی مرضی اور گنجائش کے مطابق گندم خرید سکتے ہیں اور بین الاضلاعی اور بین الصوبائی نقل و حمل پر بھی کوئی پابند ی نہیں �

(جاری ہے)