مذہبی جماعت کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

مقدمات کیلئے پراسیکیوشن کی بھی خصوصی ٹیمیں عدالتی کارروائی میں مدد کریں گی ‘ذرائع

پیر 20 اکتوبر 2025 16:14

مذہبی جماعت کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) مذہبی جماعت کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ذرائع کے مطابق مذہبی جماعت کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے اور حملوں کے معاملے پر اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیموں کی سربراہی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کریں گے ، درج ہونے والے مقدمات کیلئے پراسیکیوشن کی بھی خصوصی ٹیمیں عدالتی کارروائی میں مدد کریں گی ۔

ادھر شہر کے مختلف تھانوں میں اس واقعے کے 41مقدمات درج کئے گئے ہیں جنکی تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تمام ایس پی ایز سمیت مقدمات کے آئی اوز کی اہم میٹنگ ڈی آئی جی کی سربراہی میں ہوئی، میٹنگ میں انویسٹی گیشن آفیسرز کو مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان فوری جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :