پنجاب بھر میں 855ٹریفک حادثات میں7ا فراد جاںبحق 1009زخمی

منگل اپریل 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے ٍ855 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں07افراد جاں بحق جبکہ 1009افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں381افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں08افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 423ڈرائیور،17کم عمرڈرائیور،447مسافراور139پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ222ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت257متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد86حادثات میں101متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگو جرا نوالہ 52حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل1009متاثرین میں800مرد اور209خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں176فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور570افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 263زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں656موٹر سائیکلز،139آٹو رکشے،76موٹر کاریں،15مسافربسیں،40وین،24ٹرک اور113دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :