موسیٰ خیل میں لیویز فور س کی کارروائی ،ْ دو بچیاں بازیاب

منگل 17 اپریل 2018 19:32

موسیٰ خیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں لیویز فور س نے ونی کی گئی 2 کم سن بچیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ضلع موسیٰ خیل توئی سر میں یہ کارروائی دو پہر کی گئی جب لیویز فورس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے ونی کی گئی دو کم سن بچیوں جس میں 4 سالہ رنگینہ اور5 سالہ شبینہ کو بازیاب کرالیا ہے۔

(جاری ہے)

ان دو نو ں کمسن بچیوں کو ونی کے تحت وہاں قید کر رکھاگیا تھا جبکہ فورسز نے دوران تلاشی مکان سے اسلحہ اور رائونڈز بھی برآمد کئے تاہم کارروائی کے دو ران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ڈپٹی کمشنر اسماعیل ابرا ہیم نے واقعہ کی تصد یق کرتے ہوئے بتایاکہ واقعہ کا مقد مہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ،ْ ملوث ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئیں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ شادی شدہ عورت کو زبردستی گھر سے بھگانے اور بعد ازاں پکڑے جانے کے بعد جرگہ منعقد ہوا تھا جس میں اس خاندان کی دوبچیوں کو ونی کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا ، بچیوں کو چند روز قبل مقامی جرگہ نے ونی کیا تھا ،ْ ضلعی انتظا میہ نے جرگہ اراکین کی تلاش شروع کر دی ہے۔