گورنر سندھ نے محتسبِ اعلی سندھ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی کی حیثیت سے درخواستوںکی سماعت کی

گورنر سندھ نے 13 کیسز نمٹائے، 11 درخواستوں پر فیصلے سنا دیئے جبکہ 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 13 اکتوبر 2025 17:28

گورنر سندھ نے محتسبِ اعلی سندھ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے محتسبِ اعلی سندھ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی کی حیثیت سے پیرکودرخواستوں پرسماعت کی۔ گورنر سندھ نے 13 کیسز نمٹائے، 11 درخواستوں پر فیصلے سنا دیئے جبکہ 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

محتسب اعلی سندھ کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں میںصوبائی محکموں میں بدانتظامی اور خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی کی شکایات شامل تھیں۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔گورنر سندھ کی ہدایت کی کہ معاملات میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال رہے۔گورنرسندھ نے ہراسانی و صوبائی محکموں میں بدانتظامی کی شکایات کی وصولی کے لیے گورنر ہائوس میں افسر مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :