امیر بالاج قتل کیس، سیشن عدالت نے گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج

عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی

پیر 13 اکتوبر 2025 14:18

امیر بالاج قتل کیس، سیشن عدالت نے گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) امیر بالاج قتل کیس میں لاہور کی سیشن عدالت نے گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔امیر بالاج قتل کیس میں سیشن عدالت نے گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی،گوگی بٹ عدالت کے رو برو پیش نہ ہوا،عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پرعبوری ضمانت خارج کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی 13اکتوبرتک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی،چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :