پوٹھوہار میں ریکارڈ زرعی منصوبوں کی تکمیل کی گئی ، ترجمان محکمہ زراعت

منگل اپریل 19:39

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام پوٹھوہار میں ریکارڈ زرعی منصوبوں کی تفصیلات بارے بریفنگ (کل )دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون احمد نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ محکمہ زراعت راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام میڈیا بریفنگ(آج)18 اپریل بدھ دن 12:00 بجے راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی۔

اس موقع پر شعبہ تحفظ اراضیات، اصلاح آبپاشی، بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ اور زراعت (توسیع) خطہ پوٹھوار کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ محکمہ زراعت پنجاب نے خطہ پوٹھوہار میں ریکارڈ زرعی منصوبے مکمل کیے جن سے مقامی زراعت کو فروغ ملا ۔

متعلقہ عنوان :