لاہور ، ڈولفن فورس کی کارروائی مشکوک کار قبضے میں لیکر پولیس کے حوالے کر دی

منگل 17 اپریل 2018 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے مشکوک کار قبضے میں لیکر تھانہ ستوکتلہ پولیس کے حوالے کر دی بتایاگیا ہے کہ ڈولفن فورس کے اہلکار معمول کی پٹرولنگ پر موجود تھے کہ تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں انہیں سڑک کنارے کھڑی مشکوک کار نظر آئی جسے چیک کیاگیا تو اس میں تین نوجوان سوار تھے جبکہ انہوں نے کار پر جعلی نمبر پلیٹ بھی لگا رکھی تھی ڈولفن اہلکاروں نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے زیر استعمال مشکوک گاڑی او ر اسلحہ قبضہ میں لے لیا ہے پولیس کو شبہ ہے کہ تینوں ملزمان مبینہ طور پر ڈاکو تھے جو لوٹ مار کی غرض سے کار میں بیٹھے تھے۔

متعلقہ عنوان :