لاہور ، ڈی ایم جی گروپ کے عمر جہانگیر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات

منگل 17 اپریل 2018 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پنجاب حکومت نے ڈی ایم جی گروپ کے ایک افسر عمر جہانگیر کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات کر دیا ہے جن کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا عہدہ سابقہ ڈپٹی کمشنر کی خود کشی کے بعد خالی پڑا تھاجبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت نے احمد فراز نامی ایک آفیسر کو اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں دونوں افسران نے فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :