ساہیوال، ایپکا کے زیر اہتمام کلر کوں کی مطالبات کی حمایت میں قلم چھوڑ ہڑ تال ،ریلی

منگل 17 اپریل 2018 20:56

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام تمام سر کاری محکموں کے کلر کوں نے اپنے مطالبات کی حمایت میں قلم چھوڑ ہڑ تال کی ایجوکیشن دفاتر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی اورا حتجاجی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے مقررین ڈویژنل صدر مبارک گجر ،ارشاد احمد اور مہر افضل نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ہائوس رینٹ الائونس دیا جائے ،مستقل کیا جائے اور الائونس دیا جائے جس کے بعد پر امن منتشر ہو گئیا ور سر کاری دفاتر میں کام بند رہا۔

متعلقہ عنوان :