Live Updates

تحریک انصاف نے 29اپریل کو مینار پاکستان پر ہی جلسہ منعقد کرنے کافیصلہ کرلیا

منگل 17 اپریل 2018 21:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے انتیس اپریل کو مینار پاکستان پر ہی جلسہ منعقد کرنے کافیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر علیم خان کی قیادت میں پارٹی لاہور کے مختلف عہدیداروں نے مینار پاکستان کادورہ کیا اورسٹیج بنانے کے مقام کو حتمی شکل دی دورہ کے موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ انیتس اپریل ایک تاریخی دن ہے اور اس دن مینار پاکستان پر جلسہ کرنا پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے انہوں نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ وہ شریف برادران کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے جلسہ میں رکاٹیں ڈالنے سے باز رہیںان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر حکومت نے جلسہ کے انعقاد میں مزاحمت کی تو پارٹی کارکنان اور رہنماء حکومت کی اس شرارت کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور حکمرانوں کا محاسبہ کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات