ملک کے 60 فیصد سے زائد فیڈرز پر تاحال 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری

منگل 17 اپریل 2018 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ملک کے 60 فیصد سے زائد فیڈرز پر تاحال 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جبکہ باقی 40 فیصد فیڈرز جو زیادہ تر بالائی پنجاب میں ہیں ،سے زیرو لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ملک میں کل 8620 فیڈرز ہیںجن میں سے 3805 فیڈرز پر زیرو لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ باقی 4815 فیڈرز پر 2 گھنٹے سے 12 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ملکی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ سیپکو، پیسیکو میںہو رہی ہے جبکہ ٹیسیکو میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے رواں سال دیہی علاقوں میںلوڈشیڈنگ کا دورانیہ مشترکہ طور پر ایک جیسا رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود دیہی علاقوں میںلوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ز ائد ہے دوسری جانب ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے لو ڈ منیجمنٹ پلان کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں اور جو شیڈول وزارت کو بھیجا جاتا ہے اس سے کئی گھنٹے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ملک میںلوڈ شیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر سندھ، خیبرپختو نخوا بلوچستان اور جنوبی پنجاب ہو رہے ہیں جبکہ باقی 40 فیصد علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ انتہائی کم ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی بڑھنے اور ڈیموں میںپانی کی کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے ورنہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہوتا۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کا کاشارٹ فال زیرو میگاواٹ ہے اور لوڈ شیڈنگ ان علاقوں میں کی جا رہی ہے جہاں لائن لاسز ہیں ورنہ کہیںبھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے ۔