پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل پر ہے,دانیال چوہدری

بدھ 15 اکتوبر 2025 19:52

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل پر ہے۔ نئی نسل پاکستان کا روشن مستقبل ہے اور معیاری تعلیم ہی قومی ترقی کی حقیقی ضمانت ہے۔یہ بات انہوں نے ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل اسکول بحریہ ٹاؤن میں منعقدہ "انوویسٹچر اینڈ ہائی اچیورز" تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر طلبہ، والدین، اساتذہ، معزز مہمانوں اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے بعد میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں اور کہا کہ ویسٹ منسٹر اسکول جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکول کی وائس پرنسپل فرحت کامران نے کہا کہ ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل اسکول کا مقصد صرف تعلیم فراہم کرنا نہیں بلکہ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت کی تعمیر ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کی کامیابی اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے۔