پاکستان ریلوے کا کلیکشن سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ - اسٹیٹ بینک اورکی معاونت سے تاریخی معاہدہ

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:17

پاکستان ریلوے کا کلیکشن سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ - اسٹیٹ بینک اورکی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعظم کے کیش لیس معیشت کے وژن کے تحت پاکستان ریلوے اور نیشنل پولیس فانڈیشن کے درمیان حکومت سے حکومت (G2G) کی سطح پر ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔ دستخطی تقریب وزارتِ ریلوے، اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جو عوامی شعبے کی وصولیوں کے ڈیجیٹلائزیشن کے سفر میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔

یہ معاہدہ مسٹر سید علی رضا، ڈائریکٹر آئی ٹی - پاکستان ریلوے اور مسٹر سید علی محسن، ڈپٹی انسپکٹر جنرل - نیشنل پولیس فانڈیشن نے دستخط کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے ریلوے، مسٹر حنیف عباسی، چیف کمرشل آفیسر - 1Link، مسٹر بشیر خان اور سی ای او Finnect ، مسٹر شہناواز محمود بھی شریک تھے۔اس نظام کے تحت ادائیگیاں مختلف ذرائع سے ممکن ہوں گی، جن میں اے ٹی ایم، موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ، بینک برانچز، برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس، نادرا ای سہولت مراکز، نقد، بینک اکانٹس، والٹس، چیکس، ڈیبٹ کارڈز اور کیو آر کوڈز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ نظام دن میں کئی بار رقوم براہِ راست سرکاری خزانے میں منتقل کرے گا، جس سے شفافیت، کارکردگی اور عوام کے لیے سہولت میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ریلوے، مسٹر حنیف عباسی نے کہا کہ یہ اقدام ڈیجیٹل گورننس اور عوامی خدمات میں شفافیت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ یہ وزیراعظم شہباز شریف کے کیش لیس، شفاف اور جدید پاکستان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم نیشنل پولیس فانڈیشن، اسٹیٹ بینک، 1Link اور Finnect کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان کے عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ڈی آئی جی نیشنل پولیس فانڈیشن، مسٹر سید علی محسن نے کہا:پاکستان ریلوے کے ساتھ ریلوے کی رسیدوں کے ڈیجیٹلائزیشن میں شراکت داری ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور 1Link کے ساتھ ہمارے اشتراک کی بنیاد پر یہ قدم وزیراعظم کے کیش لیس معیشت کے وژن کی تکمیل اور عوامی اداروں میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کی علامت ہے۔

۔1Link کے چیف کمرشل آفیسر، مسٹر بشیر خان نے کہا:ہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہیں، جس نے قومی اداروں کے ڈیجیٹلائزیشن کو ممکن بنایا۔ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹل شمولیت شفافیت، عوامی سہولت، اور کاروباری آسانی کے فروغ کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔ ہم پاکستان ریلوے، اسٹیٹ بینک، اور نیشنل پولیس فانڈیشن کے ساتھ اس کامیاب شراکت داری پر ان کے مشکور ہیں۔