لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی کی تقرر کے اشتہار کیخلاف درخواست پر سیکرٹری وزیراعظم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا

منگل 17 اپریل 2018 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی بھرتیوں پر پابندی کے باوجود چیئرمین ایچ ای سی کی تقرر کے اشتہار کے خلاف درخواست پر سیکرٹری وزیراعظم کنٹرولنگ اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عامر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں نئی بھرتیوں پر پابندی کے باوجود اشتہار جاری کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل شمائل پراچہ نے نشاندہی کی کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار 16 اپریل کو ریٹائرڈ ہوئے لیکن حکومت نے الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ وکیل کے مطابق انتحابات سے قبل بھرتی کے لیے اشتہار دینا الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین ایچ ای سی کی بھرتی کے لیے جاری اشتہار کالعدم قرار دیا جائے۔