الزامات کی سیاست کرنا منتشر قومی موومنٹ کا وطیرہ بن گیا ہے پہلے وہ اپنے کرتوت دیکھیں پھر دوسروں پر بات کریں ، سید ناصر شاہ

منگل 17 اپریل 2018 21:27

الزامات کی سیاست کرنا منتشر قومی موومنٹ کا وطیرہ بن گیا ہے پہلے وہ اپنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سندھ وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنا منتشر قومی موومنٹ کا وطیرہ بن گیا ہے پہلے وہ اپنے کرتوت دیکھیں پھر دوسروں پر بات کریں کے الیکٹریک کی نااہلی اور وفاقی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کراچی میں بجلی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے یہ بات انہوں نے منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی نااہلی اپنی جگہ ہے لیکن گیس کمپنی کا گیس مہیا نہ کرنا ایک ایشو ہے جسکی وجہ سے شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے پانی کی کمی کا وجہ بھی لوڈ شیڈنگ اور بریک ڈائون ہے۔

بار بار بریک ڈائون کی وجہ سے واٹر بورڈ کی پانی کی موٹریں جل جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے زہر میں پانی کا بحران پیدا ہوتا ہے ہم لوگ دوسروں کی طرح ڈرامہ بازی نہیں کرتے چوڑیاں پھینکنا ہمیں بھی آتا ہے۔ وزیر اعلی بجلی کے معاملے میں سنجیدہ ہیں انھوں نے وزیر اعظم کو سو خط لکھے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دس بسیں شہر کے لئیے پائیلٹ پروجیکٹ کے تحت چلائی جارہی ہں باقی ساڑھے چھ سو بسیں آرہی ہیں جس سے شہر میں ٹرانسپورٹ کی قلت پر قابو پایا جاسکے گا سندھ میں ہر سال باردانہ کا معاملہ پیدا ہوتا ہم کاشتکاروں کو سبسڈی دیتے ہیں۔

حکومت تمام گندم خرید نہیں سکتی صرف بیس سے تیس فیصد گندم خریدتی ہے ماضی میں عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف عدالتیں لگتی تھیں۔ اس طرح کا فیصلہ عدلیہ کو پہلے کرنا چاہیے تھا ہم عدلیہ مخالف بیانات پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو زبان وہ ( راشد شاہ) استعمال کرتے ہیں ہم نہیں کر سکتے۔ مجھے نہیں لگتا کہ انکے بیان کے پیچھے انکی قیادت یا کسی اور کا ہاتھ ہے بلکہ یہ بیان انکی اپنی شرارت ہے۔