کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے سروے ٹیموں نے اپنا کام شروع کر دیا

،ریجنل پولیس آفیسر تمام اسٹیک ہولڈرز محکموں کو ساتھ ملا کر انفراسٹرکچر اور دیگر کاموں کو مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ،عبدالرزاق چیمہ کا بیان

منگل 17 اپریل 2018 21:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے سروے ٹیموں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے ہماری کوشش ہے کہ پرانے اور نئے سروے کے بعد فوری طور پر کیمروں کی تنصیب اور دیگر امور کی انجام دہی کو تمام اسٹیک ہولڈرز محکموں کو ساتھ ملا کر انفراسٹرکچر اور دیگر کاموں کو مکمل کیا جائے تاکہ اس منصوبے کی افادیت سے مستفید ہو کر کوئٹہ کے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنا کر ملک اور عوام دشمن سر گرمیوں میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا ہے کہ2013 سے اب تک پولیس نے تا حال بھر تیوں کا عمل شروع نہیں کیا گیا نہ ہی شہید ہونیوالوں یا طبی موت مرنے والے اہلکار وں کی جگہ پر تعیناتیاں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ہماری نفری آج بھی اپنے مقررہ کر دہ اعداد وشمار سے کم ہے ہماری تو یہی کوشش تھی کہ بھرتی کے عمل کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پرمکمل کر کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیساتھ ساتھ پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کیا جا سکے لیکن یہ معاملہ بھی تاخیر کا شکار ہے جس سے ایک بار پھر پولیس میں بھرتیوں کا عمل متاثر ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ سیف سٹی منصوبہ ایک بار پھر تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے حالانکہ میں اس منصوبے سے دلبرداشتہ ہو چکا تھا لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر حکام نے اس منصوبے کی افادیت اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو محسوس کر تے ہوئے اس پر کام شروع کیا اور ہم نے منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لئے کنٹرول روم کے قیام کے لئی32 ہزار فٹ زمین مختص کرد ی ہے جس کے انفراسٹرکچر کیساتھ ساتھ شہر میں کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کی مناسبت سے دوبارہ سروے کر نے کے لئے ٹیموں کی تشکیل دی گئی جس میں تمام محکموں اور اسٹیک ہولڈر کو شامل کیا گیا ہے اور انہیں اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے کام میں حائل رکاوٹوں اور کاغذی کارروائی میں بروقت مکمل کرنا ہو گا تا کہ یہ منصوبہ جلد سے جلد مکمل ہو سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ نے دونوں جانب سے کام کا آغاز کر دیا ہے جس کو تقریباً ڈیڑھ سے دو سال کی مدت میں مکمل ہو جائے گا جس کے مکمل ہونے سے کوئٹہ شہر کے مکینوں کے جان ومال کے تحفظ اور سما ج دشمن عناصر سمیت دہشت گردوں کی سر گرمیوں کو فوری طور پر روکنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :