وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

بنکنگ کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں فعال کردار ادا کر رہا ہے،مفتاح اسماعیل

منگل 17 اپریل 2018 23:12

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان بینکرز ایسوسی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مفتاح اسماعیل نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنکنگ کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ شعبہ کاروباری برادری اور صنعت کو مالیاتی سہولیات کے ساتھ ساتھ ملک میں مالیاتی شمولیت کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنکوں کی مکمل حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سہولیات فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنا یہ فعال کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی تجاویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کے سلسلے میں زیر غور لایا جائے گا۔ اس موقع پر سٹیٹ بنک، فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :