سکھر پولیس کی کارائیاں، مختلف کاروائیوں کے دوران 10 جواریوں اور بکیز کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

سکھر۔17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ایس ایس پی سکھر جناب امجد احمد شیخ صاحب کے ھدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اے ایس پی سٹی محمد معروف عثمان کی نگرانی میں سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پولیس ترجمان کیمطابق مختلف کاروائیوں کے دوران 10 جواریوں اور بکیز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، بی B سیکشن پولیس نے ڈھک روڈ کے قریب کاروائی 5 جواری آکڑا پرچی سمیت گرفتار کیے جن میں جاوید اختر پٹھان، رضوان کمبوہ، جاوید اعوان، عمران شیخ اور غلام مرتضی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں دوسری کاروائی میںمنارہ مارکیٹ کے قریب 5 آکڑا بکیز ڈیلر کو گرفتار کر لیا گیا جن میں رضوان انصاری، عدنان شیخ، ماجد زادہ، نوید شیخ اور دیدار شیخ شامل ہیں، گرفتار شدگان ملزمان کے قبضہ تاش کے پتے آکڑا پرچی بکس موبائل و نقدی برآمد کیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :