ورلڈ کپ 2018ء، برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں جون میں وارم اپ فرینڈلی فٹ بال میچ میں آمنے سامنے ہوں گی

بدھ 18 اپریل 2018 10:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں رواں برس شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں 3 جون کو وارم اپ فرینڈلی میچ میں لیور پول این فیلڈ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں چار برس بعد آمنے سامنے ہوں گی، آخری بار 2014ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں دونوں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔