نواز شریف اور مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت کس نے دی؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ اپریل 11:13

نواز شریف اور مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت کس نے دی؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر نواز شریف اور مریم نواز کے باہر جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ لیکن میرے علم میں نہیں ہے کہ ان کو کسی جج نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کئی مرتبہ ان کی پیشیوں میں ایک ایک ہفتے کا گیپ بھی آیا لیکن یہ لوگ لندن نہیں گئے اور اپنا بیانیہ جاری رکھا کہ بیگم کلثوم نواز لندن میں بیمار ہیں اور ہمیں یہاں کیسز میں اُلجھا کر رکھا ہوا ہے ۔

رؤوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے باہر جانے کے لیے جہاں جہاں عرضی ڈالی تھی، وہاں سے ان کا دل نرم ہو گیا ہو۔ اور انہیں اجازت دے دی ہو۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: