کامیڈی فلم سیریز ‘’ہیرا پھیری‘‘ کی تیسری فلم کا شائقین کو شدت سے انتظار

اکشے کمار ایک بار پھر سنیل شیٹھی اور پاریش راول کے ساتھ لوگوں سے ہیرا پھیری کرتے نظر آئیں گے

بدھ اپریل 12:09

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) معروف کامیڈی فلم سیریز ‘’ہیرا پھیری‘‘ کی تیسری فلم کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، تاہم گزشتہ 12 سال سے سیریز کی تیسری فلم کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آسکی۔ جلد ہی سیریز کی تیسری فلم کا اعلان کیا جائے گا، جس میں ممکنہ طور پر مرکزی کاسٹ کے لیے پہلی دونوں فلموں کے تینوں اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ اکشے کمار ایک بار پھر سنیل شیٹھی اور پاریش راول کے ساتھ لوگوں سے ہیرا پھیری کرتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے نام سے 18 سال قبل 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ہدایت کار پریا درشن کی اس فلم میں اوم پوری، تبو، نمرتا شرودھکر، گلشن گروور، رزاق خان، کلبوشھن کھلبندا، مشتاق خان اور کشمیرہ شاہ سمیت دیگر اداکاروں نے بھی جلوے دکھائے تھے۔

(جاری ہے)

کامیڈی، رومانس اور احساس سے بھرپور اس فلم کی کامیابی کے بعد سیریز کی دوسری فلم ’پھر ہیرا پھیری‘ 6 سال بعد 2006 میں ریلیز کی گئی، جس میں ایک بار پھر اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پاریش راول مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔’پھر ہیرا پھیری‘ کی ہدایات نیرج وورا نے دی تھیں، اس کی دیگر کاسٹ میں بپاشا باسو، رمی سین، جوہنی لیور، راجپال یادیو، منوج جوشی، شرت سکسینا اور دنیش ہنگو سمیت دیگر اداکاروں نے جلوے دکھائے۔امکان ہے کہ سیریز کی تیسری فلم کی ہدایات پہلی فلم کے ہدایت کار پریا درشن ہیں دیں گے۔۔فلم کی شوٹنگ کب شروع ہوگی اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا، اس حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ برس کے اختتام تک ریلیز کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :