
جب میں 21 سال کی ہوئی تو میں جان گئی کہ مجھے ماں بننا ہے، سشمیتا سین
بدھ 15 اکتوبر 2025 17:48

(جاری ہے)
ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں سابقہ مس یونیورس نے بتایا کہ جب میں 21 سال کی ہوئی تو میں جان گئی کہ مجھے ماں بننا ہے، 21 سے 24 سال کی عمر تک سب کچھ تیاری میں گزرا، پھر قانونی جنگ شروع ہوئی، اس وقت میری بیٹی رینی میرے ساتھ عارضی دیکھ بھال میں رہتی تھی اور مجھے ماں کہنے لگی تھی، لیکن مجھے ہر لمحہ یہ خوف رہتا تھا کہ اگر عدالت نے میرے خلاف فیصلہ دیا تو وہ میری بچی کو مجھ سے واپس لے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے والد سے کہا تھا کہ عدالت میں پیشی کے روز گاڑی اسٹارٹ رکھیے گاکیونکہ اگر فیصلہ میرے خلاف آیا تو آپ فورا بچی کو لے کر بھاگ جائیے گا، جس پر میرے والد نے ہنستے ہوئے کہا کہ اب تم کچھ زیادہ ہی آگے جا رہی ہو، ہم ایسا کچھ نہیں کرنے والے، لیکن میں نے کہا کہ وہ میری بچی کو مجھ سے چھین نہیں سکتے۔سشمیتا نے بتایا کہ میرے والد شوبیر سین ہی وہ شخص تھے جنہوں نے اس کیس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، میں اپنے والد پر بہت فخر کرتی ہوں، میرے پاس آج میری بیٹیاں صرف ان کی وجہ سے ہیں، ہمارے ملک میں بچہ گود لینے کے لیے یا تو باپ ہونا چاہیے یا باپ جیسی شخصیت آپ کے ساتھ ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ عدالت نے میرے والد سے کہا کہ وہ مالی ذمے داری ثابت کریں اور اپنے اثاثوں کا نصف حصہ بچی کے نام کر دیں، جس پر میرے والد نے کہا کہ میں بہت امیر آدمی نہیں ہوں، اگر آپ میری جائیداد آدھی لے لیں گے میرے پاس تو کچھ نہیں بچے گا، اس لیے میں بغیر کسی شرط کیاپنی ساری جائیداد اس بچی کے نام کرنے کے لیے تیار ہوں۔سشمیتا سین نے بتایا کہ جج نے میرے والد سے کہا کہ اگر آپ نے بیٹی کو اکیلے رہنے اور بچی گود لینے دیا تو کوئی اچھے خاندان کا لڑکا آپ کی بیٹی سے شادی نہیں کرے گا، جس پر والد نے جواب دیا کہ میں نے اپنی بیٹی کی صرف کسی کی بیوی بننے کے لیے پرورش نہیں کی۔یہی وہ لمحہ تھا جس کے بعد عدالت نے سشمیتا کے حق میں فیصلہ دے دیا اور وہ 2000 میں بھارت میں 24 سال کی عمر میں سنگل مدر بننے والی پہلی مشہور شخصیت بن گئیں اور انہیں بیٹی رینی کو گود لینے کی اجازت مل گئی۔سشمیتا نے بتایا کہ اس کے بعد 2010 میں اپنی دوسری بیٹی عالیشہ سین کو گود لینا میرے لیے بالکل آسان تھا، کیوں کہ مجھے ماں بننا ہی تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سونگ ” مہندی والی رات“ تیار ہوگیا جلد ریلیز کیا جائے گا
-
ارباب اختیار! خدارا کراچی کی سڑکیں ٹھیک کرادیں، مصطفی قریشی
-
خاتون رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی
-
معروف امریکی اداکارہ کو پاکستان آنے کی دعوت،اداکارہ نے اسے خوشی کے ساتھ قبول کرلیا
-
گٹکے کی تشہیر کے بعد اجے دیوگن نے شراب فروشی شروع کردی
-
فہد مصطفی کی مبینہ دوسری شادی کی افواہوں پر حرا سومرو کا ردعمل
-
ایوارڈزصرف جوان اداکاروں کے لیے ہوتے ہیں ، صبا فیصل
-
سجل علی اور یاسر حسین کی ایوارڈز شو میں نوک جھونک، ویڈیو وائرل
-
اداکارہ ماہرہ خان نے ٹی وی پر واپسی کا عندیہ دیدیا
-
فلمی کیریئر شاہ رخ سے زیادہ مشکل تھا، میرے علاوہ کوئی اور گائوں سے نہیں آیا، کنگنا رناوت
-
جب میں 21 سال کی ہوئی تو میں جان گئی کہ مجھے ماں بننا ہے، سشمیتا سین
-
اپنے شوہر کے خلاف گواہی دو، بھارتی عدالت کا شلپا شیٹی کو مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.