کوہاٹ کی سیاسی وسماجی شخصیت قاضی اظہار الدین وفات پاگئے

بدھ اپریل 12:15

․پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء)کوہاٹ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت قاضی اظہار الدین انتقال کرگئے‘انہیں بحریہ ٹائون راولپنڈی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا‘مرحوم کرنل قاضی ریاض الدین‘کرنل قاضی امین الدین‘قاضی حفیظ الدین‘قاضی فیاض الدین کے چچا اور قاضی نور الدین کے سسر تھے‘ان کی رسم قل بحریہ ٹائون راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی ۔