انتخابات منصفانہ بنانے کے لیے اب ایسا کام کیا جائے گا جو کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پولنگ عملے سے غیر جانبداری کا حلف لیا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 اپریل 2018 12:19

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) : پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پولنگ عملے سے غیر جانبداری کا حلف لیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق 2018 ء کے انتخابات میں پولنگ شروع ہونے قبل پولنگ عملے سے غیر جانبداری کا حلف لیا جائے گا۔حلف نامہ لینے کا مقصد یہ ہے کہ پولنگ عملہ کسی بھی امیدوار کی جانب داری نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے دیانت داری سے کام کیا جائے گا۔پولنگ عملے اور افسران کو بیلٹ باکس بند کرنے، فارم پر نتائج مرتب کرنے اور بیلیٹ پیپرز کی تفصیل درج کرنے کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔پولنگ عملے کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ ابتدائی نتائج ریٹنگ افسر کو فوری واٹس ایپ کریں۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :