تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 18 اپریل 2018 12:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں مینٹل ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے مریضوں کا ریکارڈ کچرے کا ڈھیر بن گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں آنے والے مریض نئی فائلیں بنوانے پر مجبور، کروڑوں روے بجٹ کے بوجود مینٹل ہپستال مریضوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکا، ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے روزانہ لڑائی جھگڑے کا واقعات ہونے لگے۔ ہسپتال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔