اتحادی فوج کی بمباری سے حوثی فیلڈ کمانڈر 20ساتھیوں سمیت ہلاک

صعدہ میں ساقین ڈاریکٹوریٹ میں لڑائی کے دوران ہلاک 20 جنگجوؤں کو اجتماعی قبر میں دفن کیاگیا،یمنی حکام

بدھ 18 اپریل 2018 12:44

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) یمن کی شمالی گورنری صعدہ میں عرب اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک اہم فیلڈ کمانڈر ہلاک اور متعدد جنگجو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صعدہ گورنری میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں حوثی کمانڈر ناصر القوبری اور اس کی20 ساتھی ہلاک ہو گئے۔

یمنی فوج نے صعدہ کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے پانچ اطراف سے سانپ کا سر کاٹنا کے عنوان سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔اطلاعات کے مطابق حوثی باغیوں نے صعدہ میں ساقین ڈاریکٹوریٹ میں لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 20 جنگجوؤں کو دفن کیا ۔ یمنی فوج کا کہنا تھا کہ ساقین کے فوط قصبے میں بیس حوثی باغیوں کی لاشیں ایک ساتھ دفن کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :