وزارت مذہبی امور نے حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہش مند زائرین سے 23 اپریل تک درخواستیں طلب کرلیں

بدھ 18 اپریل 2018 12:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) وزارت مذہبی امور نے بھارت کے شہر سرہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی زائرین سے 23اپریل (پیر) تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستوں کے ہمراہ ایک ہزار روپے کا ناقابل واپسی بینک ڈرافٹ بھی ارسال کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

عرص کی تقریبات 5 تا 12 نومبر 2018ء تک جاری رہیں گی۔ رواں سال عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے 200 پاکستانی زائرین کو بھیجا جائے گا۔ اگر درخواستیں زیادہ موصول ہوئیں تو 11 مئی 2018ء کو دن 11 بجے قرعہ اندازی وزارت مذہبی امور میں ہو گی جس میں 200پاکستانی زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔ عرس سے متعلق دیگر تفصیلات و ہدایات درخواست فارم اور وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ پرانے فارموں پر بھیجی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :