Live Updates

منفی سیاست سے شکست عمران خان کا مقدر بن چکی ہے، مسلم لیگ( ن) پھر اقتدار میں آئے گی، راشد محمود خان

بدھ 18 اپریل 2018 12:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی ‘ صوبائی نائب صدر میاں سید بادشاہ اور پراونشل کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عمر اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ منفی سیاست اور جمہوریت کے خلاف سازشوں سے عمران خان کا سیاسی تماشا ختم ہو چکا ہے اورخیبر پختونخوا بھی عمران خان کے ہاتھ سے نکل گیاہے۔

سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے چوبیس ارکان اسمبلی کے بکنے، پی ٹی آئی کے دو ارکان صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے ضلع سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان کی ہزاروں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو پی ٹی آئی کے پھر اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنے کی بجائے خیبر پختونخوا اور اپنے ضلع میں پی ٹی آئی کی خیر منانی چاہئے۔

(جاری ہے)

منفی سیاست سے شکست عمران خان جبکہ شرافت کی سیاست سے کامیابی مسلم لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ سازشوں سے مسلم لیگ ن کا راستہ نہیں روکا جاسکتا، مسلم لیگ ن پھر اقتدار میں آئے گی۔ انتخابات میں لاڈلے کو اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت گالیوں سے نہیں خدمت سے حاصل کی جاسکتی ہے جو عمران خان کے بس کی بات نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :